25 دسمبر 2010 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر اطلاعات (انٹیلجنس) نے کہا ہے کہ امریکی صدر نے ایران کی انٹیلجنس کے سامنے شکست کا اعتراف کرلیا ہے۔

ابنا: حجت الاسلام و المسلمین حیدر مصلحی نے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر اوباما نے امریکی سینیٹ کے نام ایک رپورٹ میں اعتراف کیا ہے کہ امریکہ کو گذشتہ برس کے فتنوں میں ایران کی انٹیلجنس کی صلاحیتوں کے سامنے شکست ہوئي ہے۔ وزیر انٹیلجنس نے کہا کہ ایرانی انٹیلجنس نے گذشتہ برس کے فتنوں کے دوران دشمنون کے دانت کھٹے کر دیئے تھے۔ یاد رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران میں دسویں انتخابات کے بعد اسلامی انقلاب کے دشمنوں نے بعض شکست خوردہ امیدواروں کے ہمراہ انتخابات کے نتائج پر اعتراض کیا تھا اور مغربی ملکوں نے فریب خوردہ افراد کے سہارے ملک میں بلوے شروع کروائے تھے لیکن ملت ایران اور رہبر انقلاب اسلامی کی ذکاوت و ذہانت کی بدولت ہوشیاری سے یہ فتنے ناکام بنا دیئے گئے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110